بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " رائٹرز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بلغاریہ كے ايك مسلمان " مصطفی يومر" نے بلغاریہ میں مسلمانوں كے ساتھ سخت رویے پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بلغاریہ میں مسلمان اپنے بچوں كے اسلامی نام تك ركھنے كے مجاز نہیں ہیں بلكہ ان پر لازم قرار ديا گيا ہے كہ وہ اپنے بچوں كے بلغاری نام ركھیں۔ بلغاریہ كے ايك اور مسلمان شہری نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ بلغاری مسلمان دائیں بازو كی شدت پسند جماعتوں كے رویے سے خائف ہیں كيونكہ یہ جماعتیں بلغاریہ كو ايك نسل پرست ملك میں تبديل كرنا چاہتے ہیں۔ ياد رہے كہ بلغاریہ كی 7.6 ملين آبادی میں مسلمانوں كی آبادی كا تناسب ۱۲ فيصد ہے۔
415039