عراقی مسلمان امام خمينی (رح) كی برسی منانے كی تياريوں میں مصروف

IQNA

عراقی مسلمان امام خمينی (رح) كی برسی منانے كی تياريوں میں مصروف

اعزازی گروپ/ محمد دريابان: عراق كے مسلمان انقلاب اسلامی ايران كے بانی امام خمينی (رح) كی برسی منانے كی تياری كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كے موقع پر عراق كے مسلمان اس تاريخ ساز شخصيت كی برسی منانے كی تياريوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ كے مطابق عراق كے دينی مدرسوں ، امامبارگاہوں ، مساجد اور بالخصوص كربلا اور نجف اشرف میں سيد الشہداء اور اميرالمؤمنين علی بن ابی طالب (ع) كے حرم مطہر میں امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی منائی جائے گی۔
ياد رہے كہ گزشتہ چند سالوں سےعراق میں امام خمينی (رح) كی برسی بھرپور انداز میں منائی جاتی ہے۔
415599