بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عراق كے علاقہ كردستان میں اسلامی اتحاد كےسربراہ صلاح الدين محمد بہاءالدين نے"اسلامی اتحاد كے بارے میں امام خمينی (رح) كا نقطہ نظر" كے موضوع پر سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی (رح) موجودہ دور كی بہت بڑی شخصيت تھے۔ انہوں نے عظيم الشأن تحريك كی قيادت كی اور اس راہ میں جلاوطنی اور وطن سے دوری كے درد جھيلے۔ وہ خدا كے علاوہ كسی ذات سےخائف نہیں ہوا كرتے تھے۔ وہ ہميشہ خدا كی ذات پر توكل كيا كرتے تھے اور مضبوط ارادے كے مالك تھے۔ انہوں نے كہا كہ امام خمينی (رح) بہت سادہ زندگی بسركيا كرتے تھے ليكن اس كے باوجود انہوں نے اپنے زمانے كی بہت بڑی شہنشاہيت كی بساط الٹ دی اور سپر طاقت امريكہ كےلئے چيلنج بن گئے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی انقلاب ايران دنيائے اسلام اور مسلمانوں كے لئے عظيم انقلاب تھا جس نے ہميشہ مظلوموں اور كمزوروں كی حمايت كی ہے۔ صلاح الدين نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ امام خمينی (رح) كو یہ امتياز حاصل ہے كہ انہوں نے اپنے سياسی افكار (كہ جو اسلامی افكار بھی ہیں) كو عملی جامہ پہنايا۔
ياد رہے كہ یہ سيمينار يكم اور۲جون ۲۰۰۹ء كو تہران میں منعقد ہوا جس میں ۶۰ ممالك سے غير ملكی مہمانوں نے شركت كی اور امام خمينی (رح) كے پوتے حجت الاسلام سيد حسن خمينی نے بھی اس سيمينار میں خطاب كيا۔
415445