دمشق میں "اسلام میں صلح" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

دمشق میں "اسلام میں صلح" كے موضوع پر سيمينار

اعزازی گروپ/جواد بيطرفان: مصر كی وزارت اوقاف اور دمشق میں برطانیہ كے سفارت خانے نے باہمی تعاون سے شام كےدارالحكومت دمشق میں يكم جون ۲۰۰۹ء كو "اسلام میں صلح" كے موضوع پر دو روزہ سيمينار منعقد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار مصر كے وزير اوقاف " محمد عبدالستار" كے خطاب سے شروع ہوا اور اس سيمينار میں برطانیہ اور عرب ممالك كے مسلمان علماء نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس دو روزہ سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر گفتگو ہوئی:
" اسلام اور دنيا كو شدت پسندی سے خطرہ" ، "صلح كےفروغ میں تربيت كا كردار" ، "دنيا سے فقر كے خاتمے میں اسلام كا كردار" اور "اسلام میں انسانی حقوق۔
415629