الازہر يونيورسٹی كے ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

الازہر يونيورسٹی كے ٹی وی چينل كا افتتاح

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: الازہر يونيورسٹی نے " ازہری" نامی ٹی وی چينل لانچ كيا ہے۔ اس ٹی وی چينل كے افتتاح كا مقصد دنيا كو اسلام كا صحيح تعارف كرانا اور بعض ٹی وی چينلوں سے مقابلہ كرنا بتايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " middle east online" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس جديد اسلامی ٹی وی چينل كے ڈائريكٹر نے كہا ہے كہ ٹی وی چينل الازہر يونيورسٹی كے زير نظر كام كرے گا اور اسے لانچ كرنے كا مقصد اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنا اور بعض ٹی وی چينلوں كا مقابلہ كرنا ہے جو اسلام كے خلاف غلط پراپيگنڈہ كر رہے ہیں۔ الازہر يونيورسٹی كے عالم دين شيخ " خالد جندی" نے كہا ہے كہ اس ٹی وی چينل كے ذريعے دنيا میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے امريكی صدر اوباما كے مصر دورے كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اوباما كا مصر كا یہ دورہ گزشتہ امريكی صدر كے دوروں سے مختلف ہے كيونكہ امريكی صدر چاہتا ہے كہ وہ دنيائے اسلام سے بہتر تعلقات استوار كرے اور دنيائے اسلام كے ساتھ دشمنی اور جنگ سے دست بردار ہو جائے۔ اس ٹی وی چينل میں ادباء، شعراء، رائٹرز، مسيحيوں،یہوديوں حتی كہ ملحدوں اور لامذہب افراد كو انٹرويو اور مناظروں كی دعوت دی جائے گی۔ یہ ٹی وی چينل ماہ مبارك رمضان كی ابتداء میں اپنی نشريات كا آغاز كر دے گا۔ اس ٹی وی چينل كے اجراء كے تمام اخراجات ليبيا كے تاجر حسن طنطا كی نے برداشت كئے ہیں جو ۷/۲ ملين ڈالر ہیں۔ طنطا كی نے دعوی كيا ہے كہ الازہر واحد اسلامی ادارہ ہے جو دنيا كے سامنے اسلام كی صحيح تصوير پيش كر سكتا ہے۔ ازہری ٹی وی چينل ابتداء میں عربی زبان میں اپنی نشريات كا آغاز كرے گا ليكن ايك سال كے دوران ہی انگريزی اور فرانسوی زبانوں میں بھی نشريات شروع كر دے گا۔ ياد رہے كہ الازہر يونيورسٹی نے ۲۰۰۰ء میں ايك ٹيليفون لائن كا افتتاح كيا تھا جو رابطہ كرنے والوں كے لئے تفسير قرآن بيان كرتا ہے اور ان كے شرعی اور اعتقادی سوالوں كا جواب ديتا ہے۔ اس وقت یہ ٹيلی فون لائن دنيا كی ۱۲ زبانوں میں سوالوں كے جواب ديتی ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں بھی اس كی ايك شاخ كھولی گئی ہے۔
415167