اسلامی كتب كی نابودی كی روك تھام كے لئے پرزورتاكيد

IQNA

اسلامی كتب كی نابودی كی روك تھام كے لئے پرزورتاكيد

ثقافتی وسماجی گروپ: ۳ جون ۲۰۰۹ء كو افغانستان حكومت كے ترجمان نے ايك پريس كانفرنس میں اعلان كيا ہے كہ افغانستان كی حكومت، اسلامی كتب كی نابودی كی روك تھام كے لئے مؤثر اقدامات كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پريس كانفرنس میں افغان حكومت كے ترجمان " ہمايون حميد زادہ" نے كہا ہے كہ ہماری كوشش ہے كہ فوراً اسلامی كتابوں كی نابودی كے مسئلے كی مكمل تحقيقات كو سامنے لائیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان تحقيقات كے لئے ايك كميشن تشكيل ديا گيا ہے جو اپنے كام میں مصروف ہے۔
415801