تنزانیہ میں حضرت فاطمہ " علیہا السلام" كی شخصيت پرسيمينار

IQNA

تنزانیہ میں حضرت فاطمہ " علیہا السلام" كی شخصيت پرسيمينار

فكرونظر گروپ: تنزانیہ كے دارالحكومت " دارالسلام" میں گزشتہ روز حضرت فاطمہ (س) كی شخصيت پر دو روزہ سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔ اس سيمينار كا اہتمام مسلمانوں كے امور كے سنٹر نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں حضرت فاطمہ (س) كی انفرادی زندگی، ماں، بیٹی اور بيوی كی حيثيت سے ان كا كردار، حضرت فاطمہ (س) كی زندگی كا سياسی پہلو، حضرت فاطمہ (س) كی طرف سے اميرالمؤمنين حضرت علی بن ابی طالب(س) كی سياسی حمايت اور پيغمبر اسلام (ص) كی رحلت كے بعد حضرت فاطمہ (س) كو پيش آنے والے واقعات جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اس سيمينار میں " شيخ مرتضی الدينا" اور "شبير داتو" خطاب كریں گے۔
416974