بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ اوباما كی یہ تقرير امريكہ كی متضاد سياست كا واضح نمونہ ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ امريكہ كی تاريخ لوگوں كے خون سے سرخ ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ اوباما بھی مظلوم فلسطينيوں كے حقوق اور ان كے استقلال كا انكار كرتے ہیں۔ اس لئے امريكی صدر كے لئے بہتر یہ ہے كہ وہ امريكی سياست میں تبديلی كے زبانی دعوؤں كے بجائے عملی اقدامات كریں۔ حزب اللہ لبنان نے كہا كہ امريكی سياست میں تبديلی كی اصل وجہ مسلم دنيا میں اس كی تسلط آميز سياست میں ناكامی ہے۔
416921