احسان اوغلو كی طرف سے پاكستان كی مسجد میں بم دھماكے كی مذمت

IQNA

احسان اوغلو كی طرف سے پاكستان كی مسجد میں بم دھماكے كی مذمت

سياسی و سماجی گروپ: OIC كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلوع" نےپاكستان كےشمال میں ايك مسجد میں بم دھماكے كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق OIC كے سربراہ نے پاكستان میں علاقہ "دير" كی ايك مسجد میں دہشت گردی كے اس واقع پر اپنے حزن و ملال كا اظہار كرتےہوئے ملت اور حكومت پاكستان كو تسليت و تعزيت پيش كی ہے۔ انہوں نے حكومت پاكستان سے درخواست كی كہ وہ اس واقع میں ملوث افراد كو گرفتار كر كے قانون كے كٹہرے میں لائیں۔
ياد رہے كہ گزشتہ روز پاكستان كے علاقہ دير میں ايك مسجد میں بم دھماكے كے نتيجے میں دسيوں پاكستانی شہری ہلاك ہو گئے تھے۔
417355