لوگ اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انتخابات میں شركت كریں: آيت اللہ مقتدائی

IQNA

لوگ اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انتخابات میں شركت كریں: آيت اللہ مقتدائی

سياسی گروپ: حوزہ علمیہ قم كے مدير نے امام خمينی(رح) اور قائد انقلاب اسلامی ايران كے فرمودات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ لوگ اپنی شرعی ذمہ داری كا احساس كرتے ہوئے انتخابات میں بھرپور شركت كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مقتدائی نے كہا كہ ملت ايران اور بالخصوص جوان نسل ان صدارتی انتخابات میں بھرپور شركت كر كے انقلاب اسلامی ايرانی كی عزت اور قدرت میں اضافہ اور دشمنوں كو مايوس كریں گے۔ انہوں نے اميد ظاہركی كہ ان انتخابات میں گزشتہ انتخابات سے بھی زيادہ شركت ہو گی۔
417981