بنكاك میں " عورت قرآن كی نظر میں" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

بنكاك میں " عورت قرآن كی نظر میں" كے موضوع پر سيمينار

ثقافتی و سماجی گروپ: حضرت فاطمۃ زہراء (س) كی ولادت باسعادت اورہفتہ خواتين كی مناسبت سے تھائی لينڈ كے دارالحكومت " بنكاك" میں " عورت قرآن كی نظر میں" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ۱۴جون ۲۰۰۹ء كو حضرت فاطمہ (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے بنكاك میں منعقد ہو گا اور یہ سيمينار تھائی لينڈ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل ہاؤس اور تھائی لينڈ كی مسلم خواتين كی انجمن كے باہمی تعاون سے منعقد ہو گا۔ تھائی لينڈ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير " مجيد بيزمارك"، تھائی لينڈ میں ايران كلچرل سنٹر كے انچارج " جلال تملہ" اور ايرانی پارليمنٹ كے ركن" افتخاری" اس سيمينار میں خطاب كریں گے۔
418320