بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس علاقہ كے ادارہ اوقاف كے سرپرست " رائد خوالدہ" نے كہا ہے كہ اس مسجد كی ديواروں میں دراڑوں اور اس كی بلڈنگ كے زمين بوس ہو جانے كے خطرے كے پيش نظر اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اس مسجد كو بند كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد كی بلڈنگ مرمت كے قابل نہیں ہے اس لئے اسے دوبارہ تعمير كيا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ وزارت اوقاف كوشش كر رہی ہے كہ وہ كسی مخير شخص كو قائل كرے كہ اس مسجد كی تعمير كے اخراجات برداشت كرے اور اگر كوئی مخير شخص نہ ملا تو وزارت اوقاف اس مسجد كی تعمير كے اخراجات خود برداشت كرے گی۔ دوسری طرف اس علاقے كے مسلمانوں نے اردن كی وزارت اوقاف سے درخواست كی ہے كہ وہ اس مسجد كو فورا تعمير كرے۔ تاكہ ماہ مبارك رمضان میں وہ اس مسجد میں عبادات انجام دے سكیں۔
417599