بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے متحدہ عرب امارات میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حضرت فاطمۃ الزہراء كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے متحدہ عرب امارات كے مختلف شہروں میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن كی تقريبات كا اہتمام كيا جائےگا۔ متحدہ عرب امارات میں ايرانی كلچرل سنٹر نے بھی ايسی مناسبت سے " ميلاد نور" كے عنوان سے ايك مقابلے كا اہتمام كيا ہے اس مقابلے كے شركاء پيغمبر اكرم (ص) سے حضرت فاطمہ (س) كے بارے میں اور حضرت فاطمہ (س) سے پيغمبر اكرم (ص) كے بارے میں ايك ايك حديث بيان كریں گے۔
418595