زمبابوے میں " مسلمان خاتون اور خاندان" كے موضوع پرسيمينار
سياسی وسماجی گروپ: ۱۳ جون ۲۰۰۹ء كو زمبابوے كے دارالحكومت حرارے میں حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے " مسلمان عورت اور خاندان" كے موضوع پرايك سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے مہمان خصوصی زمبابوے كے وزير برای امور خواتين ہوں گے۔ اس سيمينار كا اہتمام ايرانی كلچرل سنٹر اور زمبابوے كی مسلم خواتين كی انجمن نے باہمی تعاون سے كيا ہے۔
418736