بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے فلسطين كے خبررساں ادارے"وفا'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس پارك كی افتتاحی تقريب میں بلغاریہ میں فلسطينی سفير" احمد المذبوح" نے فلسطين كی بعض سركاری شخصيات اور بلغاریہ كے شہريوں نے شركت كی۔ بلغاریہ میں فلسطينی سفير نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس پارك میں قدس شريف كی يادگار كے طور پر زيتون كا درخت لگايا جائے گا۔ اس تقريب میں تقارير كے موضوعات تھے: " ملت فلسطين اور بلغاریہ كے درميان دوستی" اور "دونوں ممالك كے درميان تعاون"۔
419486