بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے حوزہ علمیہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز آيت اللہ العظمی سبحانی نے بوسنيا كےعلماء سے ملاقات میں كہا كہ كفر كےفتوے صادر كرنے والی جماعت نے وحدت مسلمين پر بہت بڑا ضربہ وار كيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ بوسنيا كے علماء كو چاہیے كہ وہ اپنے ملك میں تفرقہ انگيز مسائل كے پرچار كی اجازت نہ دیں اور ہر قسم كے اختلافات كا راستہ روكیں كيونكہ دشمن اسلامی ممالك میں مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كر كے داخلی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔ آيت اللہ سبحانی نے كہا كہ كفر كے فتوے صادر كرنے والی جماعت كی دليل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں كو كافر اور اپنے كو مسلمان كہتی ہے۔ انہوں نے مسيحيت كی طرف سے اس پراپيگنڈے كہ اسلام تلوار كے زور پر پھيلا ہے كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ دين اسلام دليل اور منطق كا دين ہے اور اسلام نے آزادی كے حصول اور اپنے پيغام كو دنيا تك پہنچانے كے لئے تلوار سے استفادہ كيا ہے۔ انہوں نے القاعدہ اور طالبان كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان گمراہ گروہوں نے علماء اسلام كی زحمتوں كو برباد كر ديا ہے اور اگر وہ اس طرح اسلام كی تبليغ كرتے رہے تو مغرب والے یہ سمجھنے لگیں گے كہ اسلام تلوار كا دين ہے نہ كہ منطق اور استدلال كا دين۔
419817