وہابيت مسلمانوں پر كاری ضرب لگانے كے لئے صیہونيوں كی آلہ كار ہے: امام جمعہ كراچی

IQNA

وہابيت مسلمانوں پر كاری ضرب لگانے كے لئے صیہونيوں كی آلہ كار ہے: امام جمعہ كراچی

اعزازی گروپ/ محمود بابائی سواسری: پاكستان كے شہر كراچی كے امام جمعہ نے آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی لائبريری كے دورے كے دوران كہا كہ وہابيوں كا كوئی مستقل عقيدہ اور ہدف نہیں ہے بلكہ وہ مسلمانوں پر كاری ضرب لگانے كے لئے صہيونيوں كے آلہ كار ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كےشہر كراچی كے امام جمعہ " محمد شريف مشہدی" نے قم میں آيت اللہ العظمی مرعشی نجف لائبريری كے دورے كے دوران علماء اور خطباء كے كردار اور ذمہ داريوں كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ اسلام كا تعارف اور اسلامی مذاہب كے درميان وحدت كا قيام آئمہ جمعہ اور دنيائے اسلام كے علماء كی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وہابيت كو صیہونيوں كا آلہ كار قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كے بعد دشمن نے اس اسلامی انقلاب پر پردہ ڈالنے اور دنيا تك اس كا پيغام پہنچنے میں ركاوٹ ايجاد كرنے كی غرض سے دنيا كے سامنے اسلام كا مكروہ چہرہ پيش كيا۔ كراچی كے امام جمعہ نے مزيد كہا كہ وہابيوں كا كوئی مستقل مذہب ، شناخت، اور ہدف نہیں ہے بلكہ ان كے علماء، صیہونيوں كے ايجنٹ ہیں۔ حجت الاسلام مشہدی نے كہا كہ آج دنيائے اسلام میں مشكلات وہابيت كی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ اسلامی اصول اور قرآن و اہل بيت كی تعليم كو لوگوں كے سامنے پيش كر كے دنيا كو وہابيت كا اصلی چہرہ دكھايا جا سكتا ہے۔ وہ نہ تو محمدی (ص) اسلام كے حقيقی پيروكار ہیں اور نہ ہی اسلام سے واقف ہیں۔
420471