" فتحی يكن" كی رحلت امت اسلام كے لئے بہت بڑا نقصان ہے: حزب اللہ

IQNA

" فتحی يكن" كی رحلت امت اسلام كے لئے بہت بڑا نقصان ہے: حزب اللہ

سياسی وسماجی گروپ: تحريك اسلامی عمل كے سربراہ " فتحی يكن" كی رحلت كو حزب اللہ لبنان نے امت اسلام كے لئے بہت بڑا نقصان قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ امت اسلام ايك بزرگ عالم دين اور اسلامی وحدت كے داعی سے محروم ہو گئی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے اس بيانیے میں كہا ہے كہ فتحی يكن كی رحلت امت اسلام كے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ اس عالم دين نے اپنی زندگی اسلامی اقدار كی خدمت میں وقف كر ركھی تھی۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے كے آخر میں اس لبنانی مجاہد كی رحلت پر تحريك اسلامی عمل اور ان كے خاندان كو تعزيت و تسليت پيش كی۔
ياد رہے كہ ۱۳ جون ۲۰۰۹ء كو شام كے وقت تحريك اسلامی عمل كے سربراہ نے دارفانی كو وداع كيا۔ ان كی عمر ۷۶ سال تھی۔
420331