لبنان میں تحريك اسلامی عمل كے سربراہ كی تشييع جنازہ

IQNA

لبنان میں تحريك اسلامی عمل كے سربراہ كی تشييع جنازہ

سياسی وسماجی گروپ: شہر طرابلس میں۱۴ جون ۲۰۰۹ء كو تحريك اسلامی عمل كے سربراہ مرحوم " فتحی يكن" كی تشييع جنازہ ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تحريك اسلامی عمل لبنان كے سربراہ كو " باب الرمل " مقبرہ میں سپرد خاك كيا گيا ہے۔ تحريك اسلامی توحيد لبنان كے ركن" ہاشم منقارہ" نے اس عالم دين كی وفات پر عالم اسلام اور ان كے خاندان كو تعزيت پيش كرتے ہوئے انہیں عصر حاضر كا عظيم مبلغ اور دانشور قرار ديا۔
420316