اديان الہی كے پيروكار دنيا كی مشكلات كے حل كے لئے جدوجہد كریں

IQNA

اديان الہی كے پيروكار دنيا كی مشكلات كے حل كے لئے جدوجہد كریں

فكرونظر گروپ: تمام اديان كے پيروكار دنيا كی مشكلات كو حل كرنے كے لئے جدوجہد كریں اور اس كے لئے اديان كے مشترك نقاط سے استفادہ كریں۔
ادارہ اسلامی ثقافت و ارتباط میں اديان كے درميان گفتگو كے مركز كے انچارج " رسولی پور" نے روم كے كليسا كے رہنما " الياس عودۃ" سے بيروت میں ملاقات كے دوران كہا كہ دنيا كی مشكلات كے حل كے لئے تمام اديان كو ايك دوسرے سے تعاون كرنا چاہیے۔ الياس عودۃ نے بھی اس ملاقات میں اديان كے درميان مكالمات كی ضروت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ تمام اديان كو چاہیے كہ وہ باہمی مكالمات كےدوران اپنی بات بھی كریں اور دوسروں كی گفتگو پر بھی توجہ دیں۔
420143