بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی اور ترك خواتين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس جشن میں نرگس مختار نے " حضرت زہراء (س) كے خصائل اور خصوصيات"، اوزدن زہراء سونمز نے " اسلام كی نمونہ خاتون اور مسلمانوں كا اتحاد" اور تركی میں ايرانی سفير كی اہلیہ نے " اسلام سے قبل اور بعد والی خواتين كی صورتحال كا موازنہ" كے موضوع پر تقارير كیں۔ اس پروگرام كے اختتام پر " حضرت زہراء(س) كے فضائل" سے متعلق كتاب سميت تركی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے استنبولی زبان میں شائع ہونے والی كتاب " ايران میں عورت اور خاندان" ترك مہمانوں كو ہدیہ كے طور پر پيش كی گئی۔
421159