مكتب حضرت زہراء (س) سے تمسك تمام مسلمان خواتين كی ذمہ داری ہے

IQNA

مكتب حضرت زہراء (س) سے تمسك تمام مسلمان خواتين كی ذمہ داری ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی شيعہ اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ " عبد الامير قبلان" نے حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ تمام مسلمان خواتين كو چاہیے كہ وہ حضرت زہراء (س) كے مكتب سے تمسك كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حضرت فاطمہ (س) فضائل اور اخلاق كا سرچشمہ تھیں۔ شيعہ اعلی كونسل لبنان كے نائب صدر نے مزيد كہا كہ ہماری خواتين كو چاہیے كہ وہ حضرت فاطمہ (س) كو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں۔
421032