اہل بيت (ع) ورلڈ اسمبلی كےسربراہ كا تنزانیہ كا دورہ

IQNA

اہل بيت (ع) ورلڈ اسمبلی كےسربراہ كا تنزانیہ كا دورہ

سياسی و سماجی گروپ: اہل بيت (ع) ورلڈ اسمبلی كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين " شيخ محمد حسن اختری" آج تنزانیہ كے دورے پر " دارالسلام" پہنچ رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اہل بيت (ع) ورلڈ اسمبلی كے سربراہ تنزانیہ كے اس دورے كے دوران شيعوں كے مختلف مراكز اور مساجد میں جا كر اہل تشيع سے ملاقاتیں كریں گے۔ وہ اس سفر كے دوران مدرسہ وليعصر اور خوجہ ورلڈ فیڈريشن كے مركز " بلال مشن " بھی جائیں گے۔
421573