اردن میں حج تمتع كی ادائيگی كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز

IQNA

اردن میں حج تمتع كی ادائيگی كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز

سماجی گروپ: اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اعلان كيا ہے كہ حج تمتع كی ادائيگی كے خواہشمند افراد اس سال ۱۸ جون سے ۴ جولائی تك متعلقہ دفاتر میں اپنے ناموں كا اندارج كروا سكتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا"كی رپورٹ كے مطابق وزير اوقاف و مذہبی امور نے كہا ہے كہ اس سال حج كے لئے ناموں كے اندراج كی اہم ترين شرط اس سے پہلے حج سےمشرف نہ ہونا ہے۔ اردن كے وزير اوقاف و مذہبی امور نے مختلف شہروں میں ناموں كے اندراج كے مقامات كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہر " امان" میں وزارت اوقاف كے دفاتر كےعلاوہ چند مساجد اور ثقافتی مراكز اس كام كے لئے مختص كیے گئے ہیں ليكن ديگر شہروں میں فقط وزارت اوقاف كے دفاتر میں ہی ناموں كا اندراج كيا جا سكتا ہے۔
421228