دمشق میں " قدس " كے موضوع پر اجلاس

IQNA

دمشق میں " قدس " كے موضوع پر اجلاس

سياسی وسماجی گروپ: ۱۶ جون ۲۰۰۹ء كو عرب رائٹرز كی يونين كے ہیڈ آفس دمشق میں " قدس" كے موضوع پراجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس كا اہتمام عرب رائٹرز كی يونين نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی" سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں شام كے مسلمان اور مسيحی دانشوروں نے شركت كی۔ اس اجلاس كے شركاء نے شہر قدس میں اسرائيلی جرائم میں اضافے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس مقدس شہر كی تاريخی اور دينی شناخت كو لاحق خطرات كے موضوع پر تبادلہ خيال كيا۔
421704