بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا' كی رپورٹ كے مطابق تحريك اسلامی توحيد لبنان نے اپنے اس بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ بنجمن نيتن ياہو كا یہ بيان ملت فلسطين كے مقابلے میں اسرائيلی شكست كی خفت كو مٹانے اور فلسطين پر ناجائز قبضے كے منصوبے كو دوام بخشنے كے لئے ہے۔ تحريك اسلامی عمل فلسطين نے بھی اپنے بيانیے میں اسرائيلی وزير اعظم كے اس بيان كو قابل تعجب اور خلاف توقع نہ جانتے ہوئے وضاحت كی ہے كہ یہ بيان فلسطين پراسرائيلی قبضے كے جواز میں بين الاقوامی فضا ہموار بنانے كی غرض سے ديا گيا ہے۔
421847