مسلمانوں كو امريكہ كی سياست كے بارے میں خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے

IQNA

مسلمانوں كو امريكہ كی سياست كے بارے میں خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے

سياسی وسماجی گروپ: علامہ سيد " محمد حسن فضل اللہ" نے مسلمانوں اور عربوں كو مخاطب قرارديتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كو امريكہ كی سياست كے بارے میں خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے كہا كہ امريكی حكومت فلسطينی شہريوں كے بارے میں كوئی نرم گوشہ نہیں ركھتی بلكہ امريكہ مشرق وسطی میں اپنے مقاصد كے حصول كے لئے سر گرم عمل ہے۔ آيت اللہ محمد حسين فضل اللہ نے كہا ہے كہ فلسطينيوں كے بارے میں امريكی سياست میں تبديلی كی باتوں سے خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے كيونكہ امريكہ اب بھی اسرائيل سے تعاون كر رہا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا ہے كہ امريكہ كی نئی حكومت نے مسلمانوں اور بالخصوص فلسطينيوں كے فائدے كے لئے كچھ نہیں كيا ۔ امريكی صدر كا یہ كہنا كہ مسلمانوں كے بارے میں ہم اپنی سياست میں تبديلی لا رہے ہیں صرف عوام كو فريب دينے والی باتیں ہیں۔
420638