بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سرائلون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج" محمد رضا قزلسفلی"نے حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ايك اخباری انٹرويو میں كہا حضرت فاطمہ (س) معاشرے میں ايك مفيد خاتون كے لئے كامل نمونہ ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ خداوند متعال اور پيغمبر اسلام (ص) كے نزديك حضرت فاطمہ (س) كا خاص قسم كا احترام تھا۔ انہوں نے اس انٹرويو میں كہا كہ جو خواتين دنيا اور آخرت كی سعادت حاصل كرنا چاہتی ہیں انہیں چاہیے كہ وہ حضرت فاطمہ (س) كی پيروی كریں كيونكہ فاطمہ (س) كی تربيت پيغمبر اكرم (ص) نے كی تاكہ وہ دنيا كی خواتين كے لئے نمونہ بن سكیں۔
421550