Oic كے سربراہ كی ہيلری كلنٹن سے ملاقات

IQNA

Oic كے سربراہ كی ہيلری كلنٹن سے ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" ۲۲ جون ۲۰۰۹ء كو واشنگٹن میں امريكی وزير خارجہ " ہيلری كلنٹن" سے ملاقات كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے "oic" كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ملاقات میں oic كے امريكہ اور " باراك اوباما" كی حكومت كے ساتھ روابط اور قاہرہ میں امريكی صدركے عالم اسلام سے خطاب جيسے موضوعات پر تبادلہ خيال ہو گا۔ ياد رہےكہ oic كے سربراہ احسان اوغلو نے اس سے پہلے بھی فلسطين اور قدس میں اسرائيلی جرائم كے سدباب كے لئے ہيلری كلنٹن كو لیٹر لكھا تھا جس میں انہوں نے امريكہ سے اپيل كی تھی كہ فلسطين پہ اسرائيلی جرائم كی روك تھام كے لئے امريكہ اپنا مؤثر كردار ادا كرے۔
422266