بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان میں وزارت حج و اوقاف كے سرپرست " صديق چكری" نے كہا كہ تمام مساجد كے پيش نمازوں كو بتا ديا گيا ہے كہ وہ مساجد میں كسی صدارتی اميدوار كے لئے تبليغات نہ كریں ليكن پيش نمازوں كو كہا گيا ہے كہ وہ لوگوں كو انتخابات میں شركت كی تاكيد كریں۔ صديق چكری نے كہا كہ مساجد عبادت ، نماز پڑہنے اور تلاوت قرآن كی جگہیں ہیں نہ كہ سياسی رقابتوں كی۔ انہوں نے كہا كہ یہ قانون دو تين دنوں میں پورے ملك میں لاگو ہو جائے گا اور اس قانون كی مخالفت كرنے والوں كے خلاف قانونی كاروائی كی جائے گی۔ ياد رہے كہ كچھ صدارتی اميدواروں نے اس قانون كی مخالفت كی ہے۔
422796