مراكش كے علماء كی طرف سے مسلمانوں كو وحدت كی دعوت

IQNA

مراكش كے علماء كی طرف سے مسلمانوں كو وحدت كی دعوت

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز مراكش كے شہر " فاس" میں مراكش اور تيونس كے علماء كا مشتركہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شركاء نے مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے والے دشمن كی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مسلمانوں سے اپيل كی كہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد كو مضبوط كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں شريك علماء نے مسلمانوں كے درميان اتحاد و برادری كی فضا كے قيام كی تاكيد كرتے ہوئے مسلمانوں كو دعوت دی كہ وہ اختلاف و انتشار كے اسباب سے مقابلہ كریں۔ مراكش كی علماء كونسل كے ممبر " محمد راوندی" نے اتحاد و وحدت كے موضوع پر كتابوں كی نشر و اشاعت كی تاكيد كی۔
423020