دنيا، اسلام اورمكتب اہل بيت (ع) كے پيغام كو سننے كے لئے تيار ہے : آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

IQNA

دنيا، اسلام اورمكتب اہل بيت (ع) كے پيغام كو سننے كے لئے تيار ہے : آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: دنيا، اسلام اور مكتب اہل بيت (ع) كے پيغام كو سننے كے لئے آمادہ ہے اور اسلام و اہل بيت (ع) كے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے امريكہ كی يونيورسٹی كے پروفيسر " حامد الگار" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ دنيا، اسلام اور مكتب اہل بيت (ع) كے پيغام كو سننا چاہتی ہے اور اسلام كے بارے میں زيادہ سے زيادہ جاننا چاہتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہمیں دنيا كے سامنے ثابت كرنا چاہیے كہ اسلام صلح ، محبت اور امن وآشتی كا دين ہے ۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ وہابی اور سلفی شدت پسندی كے ذريعے اسلام كے چہرے كو بگاڑ كر پيش كر رہے ہیں۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ اسلام كی بنياد اخوت اور برادری پر استوار ہے۔ انہوں نے كہا كہ بعض لوگوں كا خيال ہے كہ غير مسلم كا مسلمانوں كے نزديك كوئی احترام نہیں ہے جبكہ قرآن مجيد تصريح كرتا ہے كہ جو گروہ بھی مسلمانوں سے جنگ نہیں كرتا اس كے ساتھ دشمنی جائز نہیں ہے۔ دشمنی فقط اس گروہ كے ساتھ جائز ہے جو مسلمانوں كے ساتھ حالت جنگ میں ہو۔ انہوں نے كہا كہ آج دشمن وہابيوں كی كارستانيوں كو پيش كركے اسلام كے خلاف بہت زيادہ پراپيگنڈہ كر رہا ہے۔ ہمیں چاہیے كہ اچھے انداز میں اسلام اور مكتب اہل بيت (ع) اور قرآن مجيد كی تعليمات كو فروغ دیں اور انسانيت كو بہتر مستقبل كی نويد سنائیں۔
422643