لبنان تمام مذاہب سے تعلق ركھنے والے افراد كا وطن ہے

IQNA

لبنان تمام مذاہب سے تعلق ركھنے والے افراد كا وطن ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی شيعہ اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ " عبدالامير قبلان" نے گزشتہ روز بيروت میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے لبنان كو تمام مذاہب، جماعتوں اور گروہوں كا ملك قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ "قبلان" نے كہا كہ اس ملك كی آبياری میں شہداء كا خوں شامل ہے۔ ہم اس ملك كی تمام سرزمين كا دفاع كریں گے۔ كسی كو یہ حق نہیں ہے كہ وہ اس ملك كے شہريوں كے درميان اختلاف ايجاد كرے۔ لبنان كی شيعہ اعلی كونسل كے نائب صدر نے مزيد كہا كہ لبنانی شہری اپنے ملك كے استقلال كی خاطر اپنی جان بھی قربان كردیں گے اور ہرگز اپنی سرزمين كو اغيار كے ہاتھوں فروخت نہیں كریں گے۔ آيت اللہ قبلان نے كہا كہ لبنان تمام لبنانی شہريوں كی سرزمين ہے۔ اس لئے تمام لبنانيوں كو چاہیے كہ وہ لبنانی معاشرے میں محبت اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنے كے لئے ايك دوسرے سے تعاون كریں۔
422722