ايرانی سپريم كونسل " مجلس خبرگان" كی طرف سے قائد انقلاب اسلامی كے خطاب كی بھرپور تائيد

IQNA

ايرانی سپريم كونسل " مجلس خبرگان" كی طرف سے قائد انقلاب اسلامی كے خطاب كی بھرپور تائيد

سياسی گروپ: ايرانی سپريم كونسل" مجلس خبرگان" نے اپنے بيانیے میں تہران كی نماز جمعہ میں قائد انقلاب اسلامی ايران كے خطاب كی مكمل حمايت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے اعلی اختياراتی ادارہ سپريم كونسل نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں تہران كی نماز جمعہ كے خطبوں میں قائد انقلاب اسلامی كے خطاب كی مكمل حمايت كا اعلان كيا گيا ہے۔ ايرانی سپريم كونسل كے اس بيانیے میں ابتداء میں ايران كے صدارتی انتخابات میں عوام كی بھرپور شركت پر شكریہ ادا كيا گيا۔ اس كے بعد تہران میں گزشتہ نماز جمعہ كے خطبوں میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی علی خامنہ ای كے خطاب كی مكمل حمايت كی گئی۔ اور ولی فقیہ جيسی عظيم نعمت پر خداوند عالم كی بارگاہ میں شكریہ كے بعد ايران كی غيور اور انقلابی قوم سے اپيل كی گئی كہ وہ قائد انقلاب اسلامی كے فرامين اور ہدايات پرپوری طرح عمل كریں۔
422947