بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے بعض فقہاء اور نگہبان كونسل كے نمائندوں سے ملاقات كے دوران كہا كہ انتخابات كے بعد پيش آنے والے واقعات افسوسناك ہیں۔ انہوں نے اميد ظاہر كی كہ ان مسائل كو احسن طريقے سے حل كيا جائے ۔ انہوں نے گزشتہ روز كے واقعات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے لئے امن وامان كا مسئلہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے كہا كہ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو یہ نظام كی كمزوری كا باعث بنے گی۔ انہوں نے آخر میں امن وامان كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ امام زمانہ (عج) كی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ۔ ان كی دعاؤں سے مشكلات برطرف ہو جائیں گی اور یہ ملك امام زمانہ (عج) كے لطف سے ہميشہ كامياب اور سر بلند رہے گا۔
423342