بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ نے اپنے بيانیے میں كہا كہ عبادت كی جگہ پر بے گناہ انسانون كا قتل ايك ايسا غير انسانی اور وحشيانہ عمل ہے كہ جس كی عقل ، شريعت اور كوئی دين اجازت نہیں ديتا۔ حزب اللہ لبنان نے كہا كہ شہر كركوك میں بم دھماكہ عراق میں فتنہ انگيزی كی جديد كوشش ہے۔ حزب اللہ لبنان نے متعلقہ افراد سے اپيل كی كہ وہ دشمنوں كی طرف سے عراق میں فتنے كی سازش كو ناكام بنائیں اور اس واقع میں ملوث افراد كے خلاف قانونی كاروائی كریں۔
424107