حزب اللہ كی طرف سے شہر قدس میں فلسطينی گھروں كے انہدام كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی طرف سے شہر قدس میں فلسطينی گھروں كے انہدام كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نے ايك بيانیے میں شہر قدس میں غاصب اسرائيل كی طرف سے غير انسانی جرائم اور فلسطينی شہريوں كے گھروں كو منہدم كرنے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ شہر قدس میں اسرائيل كے نسل پرستانہ جرائم كا مقصد فلسطين كو یہودی رياست میں تبديل كرنے كی جديد كوشش ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اسرائيلی جرائم پر عرب اور اسلامی دنيا كی خاموشی كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان جرائم كے حوالے سے اقوام متحدہ كی پاليسی كو ديكھ كر معلوم ہو تا ہے كہ وہ بھی ان جرائم میں شريك ہے۔
424753