سعودی عرب میں " حجاج" ٹاؤن كا افتتاح ۱۵ شعبان كو ہو گا

IQNA

سعودی عرب میں " حجاج" ٹاؤن كا افتتاح ۱۵ شعبان كو ہو گا

اعزازی گروپ/جواد بيطرفان: تبوك كے ولی عہد نے خبر دی ہے كہ اردن كے بارڈر كے نزديك " حالہ عمار" نامی مقام میں " حجاج" ٹاؤن كا افتتاح ۷ اگست ۲۰۰۹ء كو ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے بارڈر پر " حالہ عمار" نامی راہداری سے حج پر جانے والے حجاج میں بہت زيادہ اضافہ ديكھنے میں آيا ہے۔ سعودی عرب كے علاقہ تبوك كے ولی عہد " فہد بن سلطان بن عبدالعزيز" نے كہا ہے كہ اس ٹاؤن میں اقامت كے دوران حجاج كرام كو مناسك حج كی تعليم دی جائے گی اور حج كے متعلق ان كے شرعی سوالات كے جوابات ديئے جائیں گے۔
424883