وطن كا دفاع ايمان كی نشانيوں میں سے ہے:مفتی شام

IQNA

وطن كا دفاع ايمان كی نشانيوں میں سے ہے:مفتی شام

سياسی وسماجی گروپ:۲۲ جون ۲۰۰۹ء كو شام كے مفتی " احمد بدار الدين حسون" نے ايك خطاب كے دوران وطن كے دفاع كو ايمان كی نشانيوں میں سے قرار ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ " تشرين" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " احمد بدار الدين حسون" (جو كہ شہر " قنيطرہ" كی آزادی كی مناسبت سے " جولان" كے علاقے میں ايك تقريب میں خطاب كر رہے تھے) نے كہا شہادت شرافت كا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے كہا ہمیں چاہیے كہ اپنے بچوں كو اپنی سرزمين سے محبت كرنا سيكھائیں كيونكہ وطن كا دفاع ايمان كی نشانيوں میں سے ايك ہے اور وطن سے عشق انسان كے ايمان كو مستحكم كرتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب كے آخر میں كہا جولان ايك مقدس سرزمين ہے جسے ہمارے جوانوں نے اپنے خون كا نذرانہ دے كر آزاد كرايا ہے۔
424451