بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ زاہدان كے استاد حجت الاسلام " سلمانی" نے جشن كی تقريب میں تقرير كرتے ہوئے امام محمد باقر (ع) كے فضائل بيان كیے ۔ حجت الاسلام سلمانی نے اپنے خطاب میں كہا كہ امام باقر (ع) اور امام جعفر صادق (ع) نےچار ہزار شاگردوں كی تربيت كی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ امام محمد باقر (ع) ايك كامل رہبر تھے اور پيغمبر اكرم (ص) سے حديث منقول ہے كہ ميرے اہل بيت (ع) كی مثال كشتی نوح كی ہے جو بھی اس میں سوار ہو گيا ہدايت پا گيا اور جس نے اس سے كنارہ كشی اختيار كی وہ گمراہ ہو گيا۔ انہوں نے مغربی ممالك كی گمراہی كی وجہ اچھے دينی رہبر كے فقدان كو قرار ديا۔
424908