بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۲ جون ۲۰۰۹ء كو بشار اسد نے دمشق میں ہالينڈ كے وزير خارجہ سے ملاقات كے دوران كہا كہ غزہ كے محاصرے اور فلسطين كی سرزمين پر اسرائيلی قبضے كے خاتمے كے لئے عالمی برادری كو متحد ہو جانا چاہیے۔ ہالينڈ كے وزير خارجہ نے بھی مسئلہ فلسطين كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مشرق وسطی میں پائيدار امن كا قيام بہت ضروری ہے انہوں نے مزيد كہا كہ موجودہ بين الاقوامی حالات اور اقتصادی بحران كے تناظر میں دنيا كے بيشتر ممالك كو باہمی تعاون كی ضرورت ہے۔
425090