بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا"كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے كہا ہے كہ عراق میں فتنہ انگيزی صرف امريكہ كے مفاد میں ہے۔ اس لئے عراقی شہريوں كو چاہیے كہ وہ وحدت كے ذريعے فتنہ وفساد برپا كرنے والوں كے عزائم كو ناكام بنائیں۔
حزب اللہ نے اپنے بيانیے كے آخر میں صدر ٹاؤن عراق میں بم دھماكے كے نتيجے میں جام شہادت نوش كرنے والوں كے ورثاء كو تعزيت و تسليت پيش كی اور دہشت گردی كے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں كی جلد صحت يابی كے لئے دعا كی۔ ياد رہے كہ ۲۴ جون ۲۰۰۹ء كو صدر ٹاؤن عراق میں ايك بم دھماكہ ہوا تھا جس میں ۱۷۱ افراد جان بحق و زخمی ہوئے تھے۔
425569