اسرائيلی جرائم پر مسلمان علماء كا سكوت قابل قبول نہیں ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

اسرائيلی جرائم پر مسلمان علماء كا سكوت قابل قبول نہیں ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: علامہ فضل اللہ نے گزشتہ روز بيروت میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی جرائم پر مسلمان علماء كی خاموشی قابل قبول نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے كہا ہے كہ بعض عرب حكمرانوں كا خيال ہے كہ موجودہ حالات میں اسرائيل كے ساتھ صلح كا بہترين موقع ہے اور وہ مسئلہ فلسطين كا حل اسرائيل كے ساتھ صلح میں قرار ديتے ہیں۔ علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا ہے كہ اسرائيل بڑی تيزی سے قدس اور دريائے اردن كے مغربی ساحل پر یہودی بستياں تعمير كر رہا ہے۔ اور ان علاقوں كو یہودی علاقوں میں تبديل كرنا چاہتا ہے۔ علامہ فضل اللہ نے كہا كہ غاصب اسرائيل بے گناہ انسانوں كا قتل عام كر رہا ہے۔ علماء اسلام، اسرائيلی جرائم پر مكمل خاموش ہیں۔ ان كی یہ خاموشی تعجب آور اور قابل قبول نہیں ہے۔ علامہ فضل اللہ نے ايران كے انتخابات كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے انتخابات میں دشمن كو ناكامی ہوئی ہے۔
425779