عراق كے ہمسایہ ممالك اس ملك میں ناامنی كے خاتمے كے لئے تعاون كریں: آيت اللہ قبلان

IQNA

عراق كے ہمسایہ ممالك اس ملك میں ناامنی كے خاتمے كے لئے تعاون كریں: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: آيت اللہ قبلان نے عراق میں حالیہ بم دھماكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ عراق كے ہمسایہ ممالك كو چاہیے كہ وہ اس ملك میں امن وامان كے قيام كے لئے تعاون كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی شيعہ اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے گزشتہ روز بيروت میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عراق میں متعصب گروہ ظلم و زيادتی كر رہے ہیں اورعراق میں حالیہ بم دھماكے عراقی شہريوں پر ظلم و بربريت كا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا كہ بے گناہ انسانوں كا قتل جائز نہیں ہے اور عراق كے ہمسایہ ممالك كو چاہیے كہ وہ اس ملك میں امن وامان كے قيام كے لئے تعاون كریں۔ انہوں نے عراقی حكومت اور شہريوں سے درخواست كی كہ وہ عراق كی قومی سلامتی كے لئے ايك دوسرے سے تعاون كریں۔
425827