عشق آباد میں امام علی النقی (ع) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

IQNA

عشق آباد میں امام علی النقی (ع) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

اعزازی گروپ/محمود بابائی سواسری: ۲۶ جون ۲۰۰۹ء كو تركمانیہ كے دارالحكومت عشق آباد میں امام علی النقی علیہ السلام كی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ايرانی سفير اور ايرانی سفارت خانےكے كاركنوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس عزا كا آغاز نماز مغرب و عشاء كے بعد ہوا۔ عشق آباد میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " مصطفی ناصری" نےاس مجلس عزا سے خطاب كيا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امام ھادی (ع) كی فردی خصوصيات بيان كرتے ہوئے كہا كہ امام ھادی (ع) كو اپنے ۸ سالہ دور امامت میں بنی عباس كے ۷ ظالم خلفاء كا سامنا كرنا پڑا۔ ان ساتوں خلفاء سے امام علی نقی (ع) كو بہت زيادہ صدمے پہنچے۔ آخر كار ۴۱ سال كی عمر میں امام علی نقی علیہ السلام درجہ شہادت پہ فائز ہوئے۔
426054