اردن كی رياست " اربد" میں مسجد قدس كا افتتاح

IQNA

اردن كی رياست " اربد" میں مسجد قدس كا افتتاح

سياسی و سماجی گروپ:۲۷ جون ۲۰۰۹ء كو اردن كی رياست " اربد" كے مشرقی علاقے میں مسجد قدس كا افتتاح ہوا۔ یہ مسجد رياست " اربد" كی بلدیہ كی كوششوں سے تعمير كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مسجد كی تعمير میں ۳ لاكھ ۲۵ ہزار اردنی دينار لاگت آئی ہے۔ اس مسجد كو اسلامی معماری كا لحاظ ركھتے ہوئے تعمير كيا گيا ہے۔ اربد كے ميئر نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اردن كے مختلف علاقوں میں مساجد كی تعمير پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
426535