افغانستان میں ہنگری كے فوجی نے اسلام قبول كر ليا

IQNA

افغانستان میں ہنگری كے فوجی نے اسلام قبول كر ليا

سياسی وسماجی گروپ: نیٹو كی افواج میں شامل ہنگری كے ايك فوجی نے افغانستان كے صوبہ " بغلان" میں اپنی زبان پر كلمہ شہادتين جاری كر كے اسلام قبول كر ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صوبہ بغلان كے ادارہ حج و اوقاف كے سرپرست مولوی " عبدالباری راشد" نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہنگری كے اس شخص نے (جو افغانستان كی فوج كو فوجی تربيت ديتا ہے) افغانستان كے صوبہ بغلان كے علماء كونسل كے سربراہ مولوی" سبحان اللہ" كی موجودگی میں اپنی زبان پر كلمہ شہادتين جاری كر كے اسلام قبول كر ليا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ۳۰ سالہ ہنگری كا یہ شخص جس نے اسلام قبول كرنے كے بعد اپنا نام عبداللہ ركھا ہے اپنے اس فيصلے پر خوش ہے۔ وہ كہتا ہے كہ میں افغانستان كی قومی فوج كے ايثار، امانت داری، تقوا اور پرہيز گاری سے بہت زيادہ متاثر ہوا ہوں اور میں نے دين اسلام كو تمام اديان سے برتر پايا ہے۔
425314