سوڈان كے شيعہ علماء كا دارالحديث انسٹیٹيوٹ كا دورہ

IQNA

سوڈان كے شيعہ علماء كا دارالحديث انسٹیٹيوٹ كا دورہ

فكرونظر گروپ: گزشتہ روز سوڈان كے شيعہ علماء نے دارالحديث انسٹیٹيوٹ كا دورہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز سوڈان كے شيعہ علماء نے علوم حديث انسی ٹيوٹ میں كتابوں كی نمائش كو ديكھا۔ سوڈان كے یہ شيعہ علماء جامعۃ المصطفی العالمیہ كی دعوت پر ايران كے علمی اور ثقافتی مراكز كو ديكھنے كے لئے ايران كے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ دارالحديث انسی ٹيوٹ كے ايك محقق نے معزز مہمانوں كو اس انسی ٹيوٹ كے مختلف شعبوں سے آگاہ كيا۔ دارالحديث انسی ٹيوٹ كے اس دورے كے دوران سوڈان كے نامور شيعہ عالم دين استاد شيخ عبدالقادر احمد حسن نے ايكنا كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آج اسلامی دنيا اور تشيع كو سيرت اہل بيت (ع) اور مكتب اہل بيت (ع) پر علمی تحقيقات كی ضرورت ہے اور اس ضرورت كو دارالحديث انسی ٹيوٹ پورا كر رہا ہے۔
427274