بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے وزير اوقاف نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتےہوئے مساجد كو خيروبركت اور علم و ہدايت كے مراكز قرار ديا۔ عبدالفتاح صلاح نے مزيد كہا كہ اردن كی وزارت اوقاف تبليغ ، مساجد كے امور، زكوۃ اور حج سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
427334