بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نےoic كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے سربراہ احسان اوغلو نے عراق كے حالیہ بم دھماكوں میں بے گناہ انسانوں كی ہلاكت كی شديد مذمت كی ہے۔ oic كے سربراہ نے دہشت گردی كے ان واقعات پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان واقعات میں ملوث افراد عراق كے امن وامان كے دشمن ہیں۔ انہوں نے عراق كی سيكورٹی فورسز سے درخواست كی كہ وہ دہشت گردی كی ان كاروائيوں میں ملوث افراد كو گرفتار كر كے عراقی عدالتوں كے حوالے كریں تاكہ ان كے خلاف قانونی كاروائی كی جا سكے۔ انہوں نے آخر میں حكومت عراق، ملت عراق اور شہداء كے ورثاء كو تسليت و تعزيت پيش كی اور زخميوں كی جلد شفا يابی كے لئے دعا كی۔
427287